پاکستان کلبھوشن کیس میں 19 فروری کو شواہد پیش کرے گا، شاہ محمود قریشی

مانچسٹر: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں تخریب کاری کروانے کا اعتراف کیا ہے۔ بھارتی جاسوس کا مقدمہ عالمی عدالت انصاب میں زیرسماعت ہے۔ پاکستان کلبھوشن کیس میں 19 فروری کو شواہد پیش کرے گا۔

وزیرخارجہ نے مانچسٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے دورے کا مقصد مسئلہ کشمیر اجاگر کرنا تھا، پاکستان نے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کی اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھی پاکستانی موقف کی تائیدکی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیرمیں بین الاقوامی مبصرین اورصحافیوں کو خوش آمدید کہیں گے، مسئلہ کشمیرپر سابق حکومت کارویہ معذرت خواہانہ تھا جب کہ پاکستان بھارت سے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے ہمیشہ سے تیار ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا اہم کردار ہے اور پرامن اورترقی یافتہ افغانستان ہمارے مفاد میں ہے۔امریکی صدر نے طالبان سے مذاکرات میں پاکستانی کردار کو سراہا ہے۔

Comments are closed.