آئی ایم ایف سے قرض دلایا جائے، آرمی چیف کا امریکی ڈپٹی وزیر خارجہ کو فون

امریکہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض کی قسط جلد دلانے میں اپنا کردار ادا کرے، جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی مالیاتی ادارے سے پاکستان کو قرض کی قسط جلد دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی وزیر خارجہ وینڈی شرمن سے رابطہ کیا اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے درخواست کی کہ آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالر قرض کا پراسس تیز کیا جائے۔ آرمی چیف نے کہا کہ امریکہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض کی قسط جلد دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت 1.2 ارب ڈالر دینے کی منظوری دی تھی۔

Comments are closed.