آزاد کشمیر حکومت نے کورونا وباء کی صورتحال سنگین ہونے پر تمام اضلاع میں جمعے کے روز سے پندرہ دن کے لیے مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کرلیا۔وزیر اعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر میں کورونا کی صورت حال انتہائی خطرناک ،داررلحکومت مظفرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
کابینہ نے فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر کےتمام اضلاع میں بیک وقت لاک ڈاؤن ہو گا۔ اسکولوں میں کورونا پازٹیو کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے، اس لیے تمام سکولز مکمل بند ہوں گے ، تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ مذہبی اجتماعات اور نماز جنازہ مکمل ایس او پی کے تحت ہوں گے۔ تمام کاروبار ی مراکز اور دفاتر بھی بند ہوں گے ،سرکاری دفاتر میں بھی 50 فیصد حاضری رکھی جائے گی۔۔ لازمی خدمات کو ایس او پیز کے تحت جاری رکھا جا سکے گا۔۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر سخت اسکریننگ کی جائے گی جبکہ بیرون ملک اور پاکستان میں مقیم شہریوں سے سفر نہ کرنے کے درخواست کی گئی ہے ،لاک ڈاون کا آغاز ہفتہ 21 نومبر رات 12 بجے ہوگا اور 6 دسمبر رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔
Comments are closed.