اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،قیمت میں 27 روپے فی کلو مزید اضافہ کر دیا گیا۔ گھریلو سلنڈرکی قیمت 2759 روپے جبکہ کمرشل سلنڈرکی قیمت 10613 روپےہوگئی ۔ گھریلو سلنڈر 319 روپے، کمرشل سلنڈر 1226 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔
اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 207 روپے سے بڑھ 234 روپے فی کلو ہوگئی جس سے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2759 روپے جبکہ کمرشل سلنڈرکی قیمت 10613 روپے تک جا پہنچی ہے ۔چئیرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکر کے مطابق ایک ماہ کے دوران 27 روپے فی کلو اضافے کیساتھ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 319 روپے اور کمرشل سلنڈر 1226 روپے مہنگا ہواہے۔
دوسری جانب دوسال کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں 160 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔اس دوران گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 1692 روپے جبکہ کمرشل سلنڈ رکی قیمت میں 6513 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.