پٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی ، ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 10 روپے38 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔ گھریلو سلنڈر 122 روپے ،کمرشل سلنڈر 471 روپے مہنگا ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اضافے کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 157 روپے 89 پیسے فی کلو ہو گئی ہے ۔اب گھریلو سلنڈر 1863 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 7 ہزار 168 روپے میں دستیاب ہوگا۔
جنوری میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1740 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 6 ہزار 697 روپے تھی ۔جنوری کیلئے بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 16 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
Comments are closed.