اسلام آباد: اوگرا نے نومبر کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے 20 پیسے فی کلو گرام اضافہ کیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 155 روپے 80 پیسے مزیدمہنگا کیا گیا ہے۔
اب گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2559 روپے 35 پیسے ہوگئی ہے جب کہ اکتوبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2403 روپے 55 پیسے کا تھا۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2021ء کیلئے ہے۔
Comments are closed.