قونصل خانہ نیویارک میں پاکستانی نژاد ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا کے اعزاز میں ظہرانہ

نیویارک میں پاکستانی قونصل خانہ کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پہلے پاکستانی نژاد ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

امریکا کے شہر نیویارک میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی کی جانب سے پہلے پاکستانی نژاد امریکی پولیس افسر عدیل رانا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پہلے پاکستانی نژاد آفیسر عدیل رانا نے حال ہی میں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی حاصل کی ہے۔ پاکستانی قونصل خانہ نیویارک کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق  قونصل جنرل عائشہ علی نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن سے ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے پر عدیل رانا کو مبارک باد دی اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عدیل رانا کے اعزاز میں قونصل خانہ میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا،جس میں قونصلیٹ کے سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ عدیل رانا نے قونصل جنرل عائشہ علی کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ عدیل رانا نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈنگ آفیسر بن کر تاریخ رقم کی،اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عدیل رانا کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ جیسے عظیم ادارے کے بہترین مرد اورخواتین اہلکاروں اور افسروں کی قیادت کریں گے۔

Comments are closed.