پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو فلم انڈسٹری میں 10 سال مکمل

اداکارہ ماہرہ خان کو فلم انڈسٹری میں آئے10 سال مکمل ہو گئے، بڑی سکرین پر 10 برس مکمل ہونے پر اداکارہ عائزہ خان، بھارتی اداکارہ مونی رائے، عائشہ عمر اور ندا یاسر نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

ماہرہ خان نے 2006 میں بطور وی جے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ، اور 2011 میں عاطف اسلم کے ہمراہ فلم بول میں دکھائی دیں۔ جس پر ان کا نام لکس سٹائل ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد ہوا،ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ہمسفر سے شہرت کی بلندیاں حاصل کیں۔

ماہرہ خان نے بالی ووڈ کے لئے بھی کام کیا، بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں اداکاری کے جوہر دکھائے، خوبرو اداکارہ متعدد فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ ماہرہ خان ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں دکھائی دیں گی۔

Comments are closed.