آزادکشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقام راولاکوٹ میں ایک بار پھر شدید برفباری کا آغاز ہو گیا جس کے باعث کئی سیاح پھنس گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ راولاکوٹ نے اسلام آباد اور گجرانوالہ سے آئے برفباری میں پھنسے 17 سیاحوں کو ریسکیو کرلیا ہے۔یہ سیاح سیاحتی مقام بنجوسہ کے قریب پھنس گئے تھے۔ ان میں 12 یونیورسٹی طلباء سمیت 17 سیاہ تھے جن میں بچے بھی شامل تھے۔
ایک سیاح کو ریسکیو 1122 نےتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ دیگر کو بچوں سمیت بحفاظت گیسٹ ہاوسز میں پہنچایا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ سید ممتاز کاظمی اور ایس پی وحید گیلانی نے خود ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ نے اپیل کی ہے کہ سیاح برفباری کے دوران راولاکوٹ کے سفر سے اجتناب کریں۔
Comments are closed.