اسلام آباد: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا ایسپینوسانے اعتراف کیا ہے کہ عالمی ادارے کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ ہر مسئلہ کو یکدم حل کردے تاہم عالمی ادارے کو اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے میں مسائل کا سامنا ضرور ہے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنینڈا انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹیڈیز اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ بہت سی وجوہات کے باعث دنیا کا امن خطرے میں ہے۔ ان خطرات سے اکیلے نمٹنا کسی بھی ایک ملک کیلئے ممکن نہیں۔ عالمی اتحاد سے ہی ان چیلنجز سے نبرد آزما ہوا جاسکتا ہے۔ دنیا بھرکے اداروں کو ملکر مشترکہ مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ صرف اقوام متحدہ کے وعدوں سے نہیں بلکہ مسئلے کے حل کے لیے فریقین کی خواہش سے بھی جڑا ہوا ہے۔ جنرل اسمبلی کے پاس قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کے وسائل نہیں ہیں۔
صدر جنرل اسمبلی نے پاکستانی حکومت کے نوکریاں کے اعلان کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ جنوبی ایشیاء دو ہزار سترہ میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ ماحولیاتی تبدیلیوں اور چیلنجرکے اعتبار سے پاکستان کا شکار دس بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔
Comments are closed.