اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احساس پروگرام اور پناہ گاہیں بند کرنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ یہ جھوٹ وہ پھیلا رہے ہیں جنہیں وزیراعظم کی کرسی اور کنٹینر پر جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔پناہ گاہیں اوراحساس پروگرام بند کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔عوام کی بھلائی کے ہرمنصوبے کومزید بہتربنائیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہبازشریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے پہلے خطاب میں واضح کردیا تھا کہ عوامی خدمت کے منصوبے جاری رہیں گے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اسے مزید توسیع دی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بچوں اور بچیوں کی تعلیم کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔نوازشریف کا شروع کردہ صحت کارڈ اسی طرح چلتا رہے گا اسے مزید بہتر بنائیں گے۔ آج ملک میں ایسا منتخب وزیراعظم ہے جو عوامی اور قومی سلامتی کے ایشوز کو اپنی سیاست کے لئے استعمال نہیں کرتا۔
Comments are closed.