توشہ خان سے تحفہ ملکیت میں رکھنے کے لیے خریدا جاسکتا ہے،بیچنے کے لیے نہیں،مریم اورنگزیب

 اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے لیے گئے اٹھاون تحائف سے 142 ملین روپے کمائے ۔ میرا تحفہ، میری مرضی نہیں اب منی ٹریل دکھانی پڑے گی۔ سائیکل کی باتیں کرنے والے سابق وزیرا عظم نے بنی گالہ سے وزیر اعظم آفس آنے کے لیے ہیلی کاپٹرپراٹھانوے کروڑروپے اڑا دئیے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ توشہ خانے سے 20 فیصد ادائیگی کیساتھ تحفے کم داموں پر خرید کر مہنگے بیچے گئے اور اتنی ا ٓمدن ہوئی جتنی گزشتہ 41 سالوں میں نہیں ہوئی ۔میرا تحفہ، میری مرضی نہیں، اب منی ٹریل دکھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی وزیر اعظم توشہ خان سے کوئی بھی تحفہ صرف اپنی ملکیت میں رکھنے کے لیے خرید سکتا ہے ، اس بیچ پر پیسے کمانے کے لیے نہیں، توشہ خان کوئی دکان نہیں، ریاست پاکستان کی ملکیت ہے۔ مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ عمران خان نے وزارت خارجہ کو بتائے بغیر جعلی مراسلہ خود لکھوایا۔

Comments are closed.