اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہےعوام گزشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، گزشتہ حکومت مخالفین پر کرپشن ثابت نہیں کر سکی، گزشتہ حکومت نے مہنگائی میں اضافے کے سوا کچھ نہیں کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ میٹرو منصوبہ 4 سال سے بند پڑا تھا،وزیراعظم نے 4 دن میں بحال کیا، بجلی کے بند27 میں سے 20 کارخانے دو ہفتے میں بحال کیے، گزشتہ حکومت کی نااہلی سے بجلی کے کارخانے بند ہوئے،بند بجلی کارخانوں کی مرمت کا کام جار ی ہے جبکہ وزیراعظم نےلوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، گزشتہ حکومت نے نوکریاں دیں نہ ہی گھر،بجلی کا ایک یونٹ پیدا نہیں کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آٹا،چینی،بجلی اور گیس گزشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگی ہوئی،عمران خان کی جھوٹ والی سیاست اب نہیں چلے گی،ہماری ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، عمران خان کاغذ لہرانے کی بجائے عوام کو اپنی کارکردگی بتائیں،گزشتہ حکومت نے مہنگائی کی شرح 16 فیصد تک پہنچائی۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ کراچی میں کل افسوس ناک واقعہ پیش آیا،چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کویقینی بنایاجارہاہے،واقعہ کی تحقیقات کاآغازہوچکاہے،م نیشنل ایکشن پلان کادوبارہ جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم نے ہدایات جاری کردی ہیں،چینی سفارتخانے کوجلد تحقیقات مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے، نیکٹا کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان فارن فنڈنگ کا جواب نہیں دے سکے، اس لیے الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے ،عمران خان کو ن لیگ کی مقبولیت کی وجہ سے پریشانی لاحق ہے۔ گزشتہ حکومت نے صحافیوں کو جبراور تشدد کا نشانہ بنایا، گزشتہ دور حکومت میں صحافیوں کو بے روزگار کیا گیا،عمران خان کے دورمیں کشمیرکا سودا کیا گیا،عمران خان کا سیاست میں بلیک آؤٹ عوام کر رہے ہیں،ہماری حکومت آزادی اظہار رائے پریقین رکھتی ہے۔
وزیراطلاعات نے بتایاکہ عاصم احمد کوچیئرمین ایف بی آرتعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی، پاکستان کی 75 ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے منائی جائے گی۔
Comments are closed.