اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز سے ملاقات کی اور سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت پر ایک دوسرے کو مبارکباد ی ۔ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی ۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو بہت سوٹ کرتا تھا کہ وہ سلیکٹرز کو استعمال کر کے ایم این ایز ایم پی ایز کو پریشرائز کریں۔ اداروں کو بھی عمران خان کی نالائقی نے متاثر کیا۔
مریم نواز نے کہاکہ اداروں میں بھی لوگ پوچھتے ہیں کہ اس شخص کے پیچھے کیوں کھڑے ہوں جس نے ملک کو برباد کیا۔جب عمران خان کو شکست ہوئی تو صبح اداروں کے سرابراہاں کو اسکے ساتھ میٹنگ نہیں کرنی چاہیے تھی۔قوم دیکھ رہی ہے عمران خان آپکے چہرے دکھا کر آپکو استعمال کرتا ہے۔ مریم نواز نے کہاہے کہ لوگوں نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے،اگر یہ پیچھے نہیں ہٹے تو انہیں پیچھے ہٹنا چاہیے،ہم چاہتے ہیں اداروں کے وقار پرداغ نہ لگے۔
مریم نواز کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم نے حکومت کو دن میں تارے دیکھا دئیے ، مریم نواز کہتی ہیں عمران خان نے 50، 50 کروڑ روپے دے کر اراکین اسمبلی کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی ۔ سرکاری خزانے سے پیشہ سینیٹ الیکشن پر لگایاگیا۔ پی ڈی ایم نے حکومت کو دن میں تارے دیکھا دئیے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے ممبران اسمبلی پر بکنے کا الزام لگایا، اب ان سے اعتماد کا ووٹ کیسے لے سکتے ہیں۔ پی ڈی ایم کی جیت کے بعد اعتماد کا ووٹ لینا ڈرامہ بازی ہے ، عدم اعتماد کا فیصلہ پی ڈی ایم کی گیارہ جماعتیں مل کر کریں گے ۔جمہوری حکومت ہی قانون سازی کرے گی ۔ بلاول بھٹونے کہاکہ اگر آپ آئین میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو پالیمان کا فورم موجود ہے، چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا فیصلہ پی ڈی ایم کریگی۔
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کب اور کہاں لانی ہے،فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی،وزیر اعظم کااعتماد کا ووٹ لینا ڈرامہ بازی ہے ، حکومت کے بینچوں پر بیٹھے لوگوں کے دل بھی ہمارے ساتھ ہیں۔
Comments are closed.