مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ کمزور حکمرانوں کی وجہ سے ہی بھارت پاکستان پر وار کرتا ہے،جب نوازشریف کی حکومت ہوتی تھی تو مودی خود چل کر آتا تھا، نوازشریف کو مودی کا یار کہنے والوں نے کشمیر بھارت کو گود میں دے دیا۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جب شہادتیں ہوتی ہیں تو زخم ہماری روح پر لگتے ہیں، جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو پاکستان کی شہ رگ پر وار ہوتا ہے۔ وزیراعظم کی کرسی پر ایک ڈمی کو بٹھایا ہوا ہے، سلیکٹڈ عمران خان اور سلیکٹرز ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مجھ سے خوف زدہ ہے، میرے اعلان پرعمران خان کو اتنا ڈر تھا کہ مجھے گرفتار کرلیا، نوازشریف کی زبان بند ہے لیکن آج ہمارے مخالف بھی ان کی زبان بول رہے ہیں، نواز شریف پر ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوا، نیب عدالت کا جج گھر آکر نوازشریف سے معافی مانگتا ہے، انہوں نے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا، جو اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہے ،اللہ تعالیٰ اسے سرخرو کرتا ہے۔
Comments are closed.