پہلامرحلہ تحریک عدم اعتماد کا ہوگا،مریم نواز نےبھی پیپلزپارٹی کی بات مان کی

 اسلام آباد:مسلم لیگ نون کی نائب صدر ،مریم نواز نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو پہلا مرحلہ تحریک عدم اعتماد کا درپیش ہے، وزیراعظم کون ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہے ،یہ باتیں بعد کی ہیں اور بعد میں ہی طے ہوں گی۔ ہماری ترجیح عوام ہیں اور یہ سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ عوام پر جو عذاب مسلط ہوا ہے اس سے ملک و قوم کو نجات دلائی جائے، اگر اپوزیشن نے عوام کی آواز پر لبیک نہ کہا تو حکومت کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتیں بھی قصور وار ہوں گی، عوام کی بھلائی کےلیے کام کرنا یہ سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی خیر منائیں ان کی کشتی ڈوب رہی ہے۔کہ عمران خان کی پارٹی ایسی نہیں جس میں کوئی آئیڈیالوجی ہو، نظریاتی لوگ ہوں یا کوئی کمٹمنٹ ہو، ہمیں پی ٹی آئی کی کشتی ڈوبتی نظر آرہی ہے، اس پارٹی میں شامل سب لوگ اقتدار کے خواہش مند ہیں جب اقتدار کی کشتی ڈوبے تو یہ لوگ کہیں نظر نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ جب بھی عوام میں جائیں تو ہیلمٹ لے کر جائیں چاہیں اور کنٹینر پر چڑھ جائیں کیوں کہ عوام کے ہاتھ آپ کے گریبان تک پہنچنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے اقتدار کی کشتی ڈوبتی ہوئی نظر آرہی ہے تو ان کی چیخیں نکلتی ہیں، ان کے ایم این اے اور ایم پی اے دوسرے جماعتوں میں جانے کے لیے تیار ہیں، نواز شریف ابھی وطن واپس نہیں آسکتے لیکن پوری جماعت ان کی لیڈرشپ میں متحد ہے، ان کی جماعت قائم و دائم ہے جب کہ عمران خان اقتدار جاتا دیکھ کر فرسٹریشن کے شکار ہوکر تقاریر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مہنگائی اور عوامی غصے کی وجہ سے حالات بدلے ہیں اور کوئی وجہ نہیں، تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پیغام ہے کہ اگر وہ باعزت اپنے حلقوں میں جانا چاہتے ہیں تو اس حکومت کو سپورٹ نہ کریں۔

 وزیراعظم کی جانب سے 10 وزارتوں کو انعام دینے کے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھاکہ تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت عمران خان حکومت ہے، انہیں مشورہ ہے کہ وہ عوامی رابطوں میں (ن) لیگ کو چور ڈاکو کہنے کے بجائے عوام کو یہ بتائیں کہ عدالتوں میں (ن) لیگ کے حق میں کیا گواہیاں آرہی ہیں۔

 

 

Comments are closed.