اسلام آباد:مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ نواز شریف کو مائنس کرتے ،کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہوگئی ۔21 اکتوبرکوپاکستان کے عوام اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے ، عوام پورا مینڈیٹ نوازشریف کو دیں، نوازشریف عوام کو ہمیشہ کی طرح پورا ریلیف دیں گے۔ نواز شریف واپس نہیں آرہا ،پاکستان کی خوشحالی کا دور واپس آ رہا ہے۔
مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ 21 اکتوبر اعلان ہےکہ عوام کی تکلیف کے دن ختم ہونے والے ہیں، ،نواز شریف کے دور میں5 سال آٹے،گھی اور چینی کی قیمت نہیں بڑھی، ترقی کاسفرجاری رہتا تو پاکستان آج بحرانوں کا شکار نہ ہوتا۔ نواز شریف کو ’مائنس‘ کرنے والے خود ’مائنس ہوچکے ہیں ۔
مسلم لیگ نون آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے ونگز کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مرم نواز نے کہاکہ وفاق پاکستان کے مفادات کا تحفظ صرف نوازشریف ہی کر سکتے ہیں، 21 اکتوبرکوپاکستان کے عوام اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے ، عوام پورا مینڈیٹ نوازشریف کو دیں، نوازشریف عوام کو ہمیشہ کی طرح پورا ریلیف دیں گے،عوامی مینڈیٹ سے سیاسی منظر نامہ بدل دیں۔ دو سری جانب امکان ہے کہ مریم نواز بدھ کو لندن روانہ ہوں گی ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گی اور میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے ۔
Comments are closed.