حوصلہ نہیں تو بلاتے کیوں ہو۔۔۔؟مریم نواز کی للکار

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نیب کے حکام نے انہیں نقصان پہنچانے کیلئے نیب دفتر طلب کیا، کہتی ہیں کہ سوال کیا ہے تو جواب سننے کی ہمت کریں، حوصلہ نہیں تو بلاتے کیوں ہو؟

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نیب دفتر طلبی کے موقع پر قومی احتساب بیورو (نیب) کا لاہور دفتر کے باہر میدان جنگ بن گیا۔ مبینہ طور پر مریم نواز کے قافلے کے ساتھ نیب دفتر کی طرف جانے والے لیگی کارکنوں روکنے پر پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ انہیں اراضی کیس میں آج نیب لاہور کی جانب سے طلب کیا گیا، نیب دفتر کے بعد کشیدہ صورتحال کے بعد پیشی ملتوی کئے جانے کا بتایا گیاتاہم اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ انہیں ایک سازش کے تحت نقصان پہنچانے کے لئے نیب دفتر بلایا گیا، پولیس اہلکاروں نے میری گاڑی پر پتھراؤ کیا، حکمرانوں نے لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کو روکنے کیلئے جگہ جگہ رکاوٹیں لگا رکھی ہیں۔ اگر آپ کے پاس حوصلہ نہیں تو سوچ سمجھ کر بلانا چاہیے تھا، نیب کےسامنےکھڑی ہوں،جھوٹےالزامات کے جواب دینے آئی ہوں مجھےسنا جائے، آج جواب دیے بغیرنہیں جاؤں گی۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے جاتی امراء کے قریب مہنگی اراضی سستے داموں خریدنے اور بعد میں مہنگے ریٹ پر فروخت کرنے کے الزام میں مریم نواز کو آج طلب کیا تھا، جب کہ اسی کیس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے تین افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

مریم نواز سے جاتی امراء میں ایک ہزار140 کنال اراضی خریدنے کیلئے ادا کی گئی رقم کے ذرائع، ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا تھا۔ نیب نے استفسار کیا ہے کہ کیا زمین خریداری کے بعد فروخت بھی کی گئی؟ اور جو زمین خریدی گئی کیا وہ زرعی تھی یا کمرشل استعمال میں رہی؟

Comments are closed.