وفاقی نظامت تعلیمات نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی بورڈ کلاسز آج سے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن گزشتہ رات تاخیر سے جاری تو کر دیا لیکن آج تعلیمی اداروں میں اساتذہ پہنچے نہ ہی بچے آ سکے۔
وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی جانب سے دسویں اور بارہویں کی کلاسیں آج سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس وفاقی نظامت تعلیمات نے کلاسیں شروع کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، آٹھویں، نویں اور گیاہوریں کی کلاسیں شیڈول کے مطابق 7 جون سے شروع ہونگی۔
دوسری جانب تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن گزشتہ رات تاخیر سے جاری ہونے کی وج سے آج اساتذہ پہنچے نہ ہی بچے۔۔۔ شدید گرمی میں تعلیمی اداروں کے جاری ٹائم ٹیبل نے طلبہ اور والدین کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
والدین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں تعلیمی اداروں کا کھولنا طلبہ کی صحت سے مذاق ہے ، جون کے مہینے میں عام حالات میں گرمیوں کی چھٹیاں ہوتی تھیں،8 سے 1 بجے تک کلاسز سے بچے جھلس جائیں گے، گرم ترین مہینے میں تعلیمی ادارے کھولنا کہاں کی عقلمندی ہے۔
دوسری جانب وفاقی نظامت تعلیم کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ بچوں کا قیمتی تعلیمی سال بچانے اور کورونا وبا کے باعث ہونے والے تعلیمی حرج کو پورا کرنے کیلئے سکولز اور کالجز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ بورڈ کلاسز کو زیادہ سے زیادہ تیاری کروانے کی کوشش کی جائے۔
Comments are closed.