وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی۔ حکومت نے فیصلہ کیاکہ دسویں اور بارہویں کلاس کے فیل ہونے والے تمام طلباء کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بار ہوں گے،امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا،آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے جبکہ نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔
Comments are closed.