سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے برطرف کرنے کی سفارش کردی۔ مظاہر اکبرنقوی کے خلاف کارروائی آئین آرٹیکل 209 کے تحت کی گئی، سپریم جوڈیشل کونسل انہیں بحیثیت جج سپریم کورٹ اپنے عہدے سے برطرف کرنے کے لیے رائے صد ر مملکت کو بھجوا دی۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے میں کہا گیاہے کہ جسٹس (ر) مظاہر نقوی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور وہ مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں۔ مظاہر اکبرنقوی کے خلاف کارروائی آئین آرٹیکل 209 کے تحت کی گئی۔سپریم جوڈیشل کونسل انہیں بحیثیت جج سپریم کورٹ اپنے عہدے سے برطرف کرنے کے لیے رائے صد ر مملکت کو بھجوا دی ۔
واضح رہے کہ جسٹس مظاہر اکبرنقوی 10 جنوری کو بحیثیت جج سپریم کورٹ اپنے عہدے سے استعفی ٰ دے دیا تھا ۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ کے فیصلے میں روشنی میں جوڈیشل کونسل نے ا پنی کارروائی جاری رکھی۔ مظاہر نقوی کی درخواست پر ان کے خلاف تمام کارروائی کھلی عدالت میں کی گئی۔
دوسری جانب سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق نمبر 5 میں بھی ترمیم کی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز پر الزامات لگا کر ان کی تشہیرکی گئی۔ ججز کا مؤقف ہےکہ بےبنیاد الزامات پر جواب سے ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 5 کی خلاف ورزی ہوگی۔ججز کی تشویش کے باعث ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 5 میں ترمیم کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.