افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا میں پاکستانی تعاون، آئی ایم ایف کا اظہار تشکر

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد مختلف ممالک کے سفارتی عملے، عالمی اداروں اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کے کابل سے محفوظ انخلاء میں پاکستان کے تعاون کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں افغانستان سے انخلا کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سطح پر کی جانے والی کوششیں کلیدی اہمیت کی حامل ہے

انہوں نے خط میں مزید لکھا ہے کہ انتہائی مشکل گھڑی میں افغانستان سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے عملے اور ان کے اہلخانہ کے افراد کو بحفاظت نکالنے پر حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔ وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ شوکت ترین، وزیردفاع پرویز خٹک اور گورنرسٹیٹ بنک رضا باقر کے کردار کو بھی سراہا،

کرسٹیلینا جارجیوا نے خط میں لکھا کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان شراکت داری پر مشکور ہیں اور اس تعاون کے تسلسل کے متمنی ہیں، خط میں وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا گیا۔

Comments are closed.