متنازع میڈیا اتھارٹی بل کے خلاف صحافیوں کا دھرنا،بلاول، شہباز،مولانا کااظہاریکجہتی

 اسلام آباد: شہباز شریف نے کہاکہ ہم صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،حکومت کو یہ بل کسی صورت پاس نہیں کرنے دیں گے ۔ بلاول بھٹوزردار ی نے کہاکہ حکومت نےکالاقانون پاس کیا توعدالت میں چیلنج کریں گے ۔وزیراعظم اور وزراء فوجی قیادت کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔

متنازعہ میڈیا قوانین کے خلاف صحافتی تنظیموں نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن رہنماوں نے شرکت کی۔ صحافیوں سے اظہار یکجہتی کی اور مجوزہ میڈیا اتھارٹی کے قیام کا بل مسترد کر دیا۔

مسلم لیگ نون کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نےمیڈیا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت کو یہ بل کسی صورت پاس نہیں کرنے دیں گے ۔چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ حکومت نےکالاقانون پاس کیا توعدالت میں چیلنج کریں گے۔وزیراعظم اور وزراء کوفوج کوسیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے، حکومت آرمی چیف کی تقریر کومیڈیا اتھارٹی قانون سے جوڑ کر مخصوص تاثر دے رہی ہے۔

 جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی دھرنے میں پہنچے اور میڈیا اتھارٹی کو کالا قانون قرار دےدیا۔حکومت آمرانہ فیصلے بند کرے۔ وفاقی وزیر امین الحق سمیت ایم کیوایم کے اراکین پارلیمنٹ بھی صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دھر نے میں آئے۔

Comments are closed.