آصف علی زرداری کی وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات،اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت

سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی مزاج پرسی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم ہاوس آمد ہوئی۔ وزیراعظم ہاوس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔

دونوں قائدین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی مزاج پرسی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.