امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منی اپلس کی شہری کونسل نے لاؤڈ سپیکرز کے ذریعے مساجد سے پانچ وقت کی اذان دینے کی منظوری دے دی۔
منی آپلس کونسل کی جانب سے جمعرات کو ایک آرڈیننس میں ترمیم کے ذریعے لاؤڈ اسپیکر پر پانچ وقت اذان دینے کی اجازت دی، جس کے بعد منی آپلس امریکا کا پہلا بڑا شہر بن گیا ہے جہاں پر مسلمانوں کو مساجد سے اذان نشر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
منی آپلس شہر میں مشرقی افریقی باشندوں کی بڑی آبادی مقیم ہے جن کی تعداد میں 1990 کے بعد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ لاؤڈ اسپیکر پر اذان نشر کرنے سے متعلق ترمیمی آرڈیننس پر شہر کے میئر جیکب فیری کی جانب سے آئندہ ہفتے دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔
Comments are closed.