مصباح الحق،وقاریونس کوچنگ سےدستبردار، ثقلین مشتاق،عبدالرزاق عبوری کوچز مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس اپنے عہدوں سے دستبردار ہو گئے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی ذمہ داری سونپ دی گئیں۔

ستمبر2019 میں مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا، مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کا جائزہ لیا، جانتا ہوں یہ آئیڈیل وقت نہیں مگر فی الحال ایسے فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکوں، اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے اپنا فیصلہ بتایا تو میں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کے نوجوان باؤلرز کے ساتھ کام کرنے پر بہت مطمئن ہوں، پاکستان کرکٹ بورڈ مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ 24 ماہ میں مصباح الحق نے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کرکٹ کے لیے خرچ کیں، وقار یونس نے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے، ہم نے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی حیثیت سے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے تعینات کیا ہے، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

Comments are closed.