اسلام آباد: موبائل فون صارفین کے لئے خوشخبری ہے کہ ائیرپورٹس پر موبائل فون رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے ۔ موبائل رجسٹریشن کا دورانیہ بڑھا کر ساٹھ روز کردیا گیا۔
موبائل فون کی رجسٹریشن کیلئے نیا نظام تیار کر لیا گیا ہے۔ صارفین کو قطار میں لگنے یا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ چوری شدہ اور جعلی آئی ای ایم آئی والے موبائل فون مستقل بلاک ہو جائیں گے
پی ٹی اے کے ایف بی آر اور موبائل فون کمپنیوں کےاشتراک سےتیارکردہ نئے نظام کے تحت بیرون ملک سےلائےگئے موبائل فون پر ٹیکسوں کی ادائیگی آن لائن پورٹل کے ذریعے ہو گی ۔ موبائل فون کمپنیوں کی فرنچائزز پر بھی ٹیکس اور ڈیوٹیز جمع کرانے کی سہولت ہو گی۔
نئےنظام کےتحت ایک سال میں دو یا دو سے زائد موبائل لانے پر پیمنٹ سلپ آئی ڈی کے ذریعے ٹیکسز جمع کرانے ہوں گے، کورئیر کے ذریعے موبائل فون منگوانے والےتاجروں کو پی ٹی اے سےتصدیقی سرٹیفکیٹ لینا ہوگا، تاہم رومنگ سمز استعمال کرنے والے صارفین اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
Comments are closed.