مولانا محمد خان شیرانی کاجے یو آئی پاکستان بحال کرنےکااعلان

مولانا محمد  خان شیرانی نے جے یو آئی پاکستان کو بحال کرنےاعلان کردیا۔ جے یو آئی سے نکالے گئے ارکان کا کہنا ہے کہ وہ جمعیت علماءکے رکن ہین اور رہینگے، مولانا فضل الرحمن نےجے یو آئی ف کےنام سے الگ گروپ تشکیل دے رکھا ہے ۔

جے یو آئی سے نکالے گئے اراکین کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں مولانا محمد خان شیرانی،مولانا شجاع الملک او حافظ حسین احمد نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفینگ میں مولانا محمد خان شیرانی نے کہاکہ کہ ہم کھبی جے یو آئی ف کے رکن نہیں رہے، ہم جے یو آئی پاکستان کے کارکن ہیں اور رہینگے۔ ہمیں جے یو آئی پاکستان اپنے اکابرین سے ملی ہے۔

 مولانا شیرانی نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام پاکستان میں انتشار کے خاتمے کےلئے گروپ تشکیل دے رہے ہیں۔ مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ ہمارے بارے میں جو بھی کہا گیا ہم اس کا جذباتی انداز سے جواب نہیں دینگے بلکہ ہم ان کو تنہا کرینگے،ہم سچے ہیں اور سچ کے ساتھ ہیں۔ مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن گروپ ان کو کسی پروگرام میں شرکت کی دعوت دے گا تو وہ شرکت کرینگے۔

Comments are closed.