وزیر اعظم نے ق لیگ کی سن لی، مونس الہیٰ کو وفاقی وزیربنادیاگیا

 اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں توسیع، مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی مونس الہی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا گیا ۔ مونس الہیٰ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل ہونگے۔ فیصل ووڈا کابینہ کا حصہ نہ بن سکے ۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ کو آبی وسائل کی وزارت کا قلمدان دیا جائے گا۔ کابینہ ڈویژن مونس الہیٰ کی کابینہ کا حصہ بننے سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گا۔ ان کی کابینہ میں شمولیت سے مسلم لیگ ق کی مرکز میں دو وزارتیں ہو جائیں گی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی جانب سے وزارت صنعت و پیداوار یا وزارت پیٹرولیم کی خواہش ظاہر کی گئی تھی۔

مونس الہیٰ کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کا حجم 52 ارکان تک پہنچ جائے گاجن میں وفاقی وزراء کی تعداد 28 ہو جائے گی۔ چار وزرائے مملکت، چارمشیران اور 16 معاونین خصوصی بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔

Comments are closed.