جنوبی وزیرستان میں آپریشن،انتہائی مطلوب دہشت گرد نورستان عرف حسن بابا ہلاک

 راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشنکرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد نورستان عرف حسن بابا کو ہلاک کر دیا۔دہشت گرد کمانڈر نورستان ،بارودی سرنگیں تیار کرنے کا ماہر، دہشتگرد کارروائیوں کا ماسڑ مائنڈ اور 50 سے زائد سیکیورٹی اہلکار وں کی شہادت میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے شرونگی میں آپریشن کیا،فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد نورستان ہلاک ہوا۔دہشتگرد بارودی سرنگیں تیار کرنے کا ماہر ، دہشتگرد کارروائیوں کا ماسڑ مائنڈ اور 50 سے زائد سیکیورٹی اہلکار وں کی شہادت میں ملوث تھا۔

دہشتگرد کمانڈر نورستان 2007 میں ٹی ٹی پی بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہو ا اور 2008 میں شوال درگئی پوسٹ پر حملہ کیا۔اس حملے میں ایف سی کے تین جوان شہید ہوئے۔جون 2009 میں دہشتگرد کمانڈر نورستان نے خیسورا کے علاقے میں بارودی سرنگ نصب کی جس سے 5 سیکیورٹی جوان شہید ہوئے ۔ جون 2009 میں ہی دہشتگردکمانڈر نورستان نے شکئی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 جوان شہید ہوئے ۔کالعدم ٹی ٹی پی نے نورستان کو 2016 میں خیسورہ کا کمانڈر بنا دیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں بھی جائے پناہ نہیں ملے گی ،پاک سر زمین سے دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور ملک میں کہیں بھی دہشتگردوں کا کوئی منظم نیٹ موجود نہیں ، اگر کسی علاقے میں کوئی دہشتگرد چھپے ہیں تو وہ بھی بھاگ ر ہے ہیں۔

Comments are closed.