لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کو بچوں کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا مرکزی ملزم عابد ملہی ایک ماہ بعد فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے جنسی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو ایک کارروائی کے دوران فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم عابد کو گرفتار کرکے لاہور منتقل کیا جارہا ہے اور اس کا دوبارہ ڈی این اے کیا جائے گا۔ چار مرتبہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عابد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا
مقدمے کا دوسرا شریک ملزم شفقت پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے، دونوں ملزمان نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر ڈکیتی کے بعد خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اس سے قبل 4 مرتبہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عابد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم آج اسے پکڑ لیا گیا۔
واضح رہے کہ نو ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا۔جہاں عابد نے ملزم شفقت کے ساتھ مل کر گاڑی کا تیل ختم ہوجانے پر موٹروے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
Comments are closed.