قونصل جنرل عائشہ علی سے نوجوان پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن کی ملاقات

نیویارک میں پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ علی نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی ڈنالی سر کرنے کی مہم میں زخمی نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن کی کوشش کی تعریف کی ہے۔

قونصل جنرل عائشہ علی سے امریکی چوٹی ڈنالی پر قومی پرچم لہرانے کی کوشش میں زخمی ہونے والے پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن نے نیویارک میں ملاقات کی،اس موقع پر عائشہ علی نے نوجوان کوہ پیما کی کوشش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسدمیمن نے2 روزکےاندر20 ہزار310فٹ بلندی پرپہنچ کرملک کانام روشن کیا۔

قونصل جنرل عائشہ علی نے کوہ پیما اسد علی میمن کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر اسد میمن نے قونصل جنرل عائشہ علی کو سندھی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔ واضح رہے کہ اسد میمن ملک امریکا کی بلندترین چوٹی ڈینالی پرسبزہلالی پرچم لہرانے امریکا آئے، مہم جوئی کے دوران سخت موسم کے باعث اسد علی میمن زخمی ہوئے۔

Comments are closed.