کراچی :ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے اور حکومت کے ہاتھ سے وقت نکل رہا ہے ،استعفے کا آپشن پہلے بھی استعمال کیا، آئندہ بھی کر سکتے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ حکومت میں شامل ہونے کیلئے ایم کیوایم کا سب سے بڑا نکتہ درست مردم شماری تھا ، ہم حکومت کا حصہ ہیں لیکن اس حکومت نے کراچی کیلئے کیاکیا؟ہم نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے عوام سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے ، اپنے تحفظات اور لائحہ عمل سے حکومت کو بھی آ گاہ کر دیا ہے ، بہت جلد حتمی فیصلہ کر لیں گے۔
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھاکہ مردم شماری میں حکومتوں نے کراچی میں جان بوجھ کر مہاجر آبادیوں کو کم دکھایا، شہر کیلئے اڑھائی کروڑ شناختی کارڈ جاری ہوئے لیکن آبادی ایک کروڑ ظاہر کی گئی ، کراچی میں کئی ایسے بلاکس موجود ہیں جہاں ووٹر موجود ہیں مگر آبادی صفر دکھائی گئی، اٹھارویں ترمیم کے نام پر قوم کو دھوکا دیا گیا اور اس کا سب سے بڑا نشانہ سندھ کے شہری علاقے ہیں۔
Comments are closed.