سانحہ مچھ میں قتل ہونے والے 10 مزدوروں کی تدفین کر دی گئی

 کوئٹہ : مچھ میں دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے 10 شہدا کی نماز جنازہ ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں ادا کرنے کے بعد شہدا کو سپرد خاک کر دیاگیا ہے ۔جنازے میں ہزارہ برادری کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور دیگر صوبائی وزرا نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ۔

ہزارہ برادری کے افراد اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین گزشتہ 6 روز سےلاشیں رکھ کر احتجاج پر تھے۔ گزشتہ رات تمام مطالبات تسلیم کرنے کی حکومتی یقین دہانی کے بعد ہزارہ برادری نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments are closed.