رویت ہلال کمیٹی کے عید سے متعلق فیصلے پر رات پھر روتا رہا، مفتی منیب الرحمان

پاکستانی عوام ایک روزہ قضا رکھیں ، معتکف بھی روزے کی حالت میں ایک روز کا اعتکاف کریں،مفتی منیب الرحمان

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ وہ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پوری رات روتے رہے ہیں، پاکستانی عوام ایک روزہ قضا رکھیں ، معتکف بھی روزے کی حالت میں ایک روز کا اعتکاف کریں۔

مفتی منیب الرحمان نے رویت ہلال کمیٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو من پسند ، کٹھ پتلی رویت ہلال کمیٹی چاہیے تھی، رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین کا انتظار کر رہی تھی جیسے ہی انہوں نے چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا انہوں نے بھی کر دیا، رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر میں پوری رات روتا رہا ہوں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین نے مزید کہا کہ ان کے دور میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کسی وزیر کی جرات نہیں تھی کہ وہ بیٹھے، میں وصیت کرتا ہوں کہ تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں ، معتکف بھی روزے کی حالت میں ایک روز کا اعتکاف کریں۔

Comments are closed.