محمدعامرکی انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ۔۔۔فیصلہ قبول ہے ،پی سی بی

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی اطلاعات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے آج دوپہر میں محمد عامر سے رابطہ کیا۔ اس دوران 29 سالہ فاسٹ باؤلر  نے چیف ایگزیکٹو پی سی بی کو تصدیق کی ہے کہ وہ مزید بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی خواہش نہیں رکھتے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کے لیے ان کے نام پر غور نہ کرے،  اس لئے یہ محمد عامرکا ذاتی فیصلہ ہے اور پی سی بی اس کا  احترام کرتا ہے، لہٰذا اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ موجودہ مینجمنٹ کے رویئے سے دلبرداشتہ ہو کر کیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

Comments are closed.