مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے

پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے

اسپیکراویس قادر شاہ کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ رائے شماری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارمراد علی شاہ ایک بار پھروزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔ مجموعی طور پر 148 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ مراد علی شاہ نے 112 اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوارعلی خورشیدی نے 36 ووٹ حاصل کیے۔

ایوان میں پیپلز پارٹی کے رکن نادر مگسی نے رکنیت کا حلف اٹھالیا۔ پی ٹی آئی کے آزاد ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا۔ انہوں نے اسپیکر ڈائس کے سامنے آکر دھاندلی زدہ الیکشن نا منظور کے نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکراورانتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Comments are closed.