وفاقی وزیرمراد سعید نے پارلیمان کا خصوصی اجلاس بلانے کیلئے اسپیکرقومی اسمبلی اورچیئرمین سینٹ کو خط لکھ دیا ، خط میں کہاہے کہ اجلاس بلا کربھارت کے عزائم کیخلاف ٹھوس حکمت عملی مرتب کی جائے ، مراد سعیدنے الزام عائد کیاہے کہ دُشمن کوپارلیمان،سیاسی جماعتوں اورصحافتی اداروں سے ایمان فروش گروہ میسرہے جوقوم کا مستقبل داوپرلگارہا ہے۔
اپنے خط میں مراد سعید نے کہاہے کہ مودی سرکارپاکستان میں عدم استحکام کیلئے تمام وسائل جھونک رہی ہے اور جھوٹے بیانیے کے ذریعے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہے ۔ ڈس انفولیب رپورٹ نے بھی بھارت کے مکروہ عزائم دنیا کے سامنے عیاں کر دئیے ہیں۔
مراد سعید نے کہاکہ انفو لیب رپورٹ کا سب سے تشویش ناک پہلودُشمن کوہماری صفوں سے ملنے والی خفیہ کمک ہے ۔ایسے میں ضروری کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا خصوصی اجلاس بلا کر بھارتی عزائم کے خلاف مشترکہ حکمت عملی وضح کی جائے۔
Comments are closed.