مسلم لیگ ق نے چودھری شجاعت کوپارٹی صدارت سے ہٹا دیا،چیمہ بھی فارغ
شجاعت کی دماغی صحت ٹھیک نہیں،صحت فیصلوں پر اثرانداز ہورہی ہے،طارق بشیر چیمہ نے سازش کی، سینیٹر کامل آغا کی مجلس عاملہ اجلاس کے بعد گفتگو
لاہور : مسلم لیگ ق کی مجلس عاملہ نے چودھری شجاعت کو صدر کے عہدے سے ہٹا دیا۔
سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت ق لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے معاملات اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے امیدوار سے متعلق فیصلے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں طارق بشیر چیمہ کو بھی سیکریٹری جنرل ق لیگ کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا گیا۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں۔پرویز الہی ٰکے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ناکام ہوئے،ہم نے کسی سے انتقام نہیں لینا ہے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ کو سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹادیاگیا ہے۔طارق بشیر چیمہ سازش کررہےہیں۔ان کو فارغ کردیاگیا ہے۔چوہدری شجاعت کی دماغی صحت فیصلوں پر اثرانداز ہورہی ہے۔فیصلہ کیاگیاہے کہ چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹادیاجائے۔ق لیگ کا انٹرپارٹی الیکشن محرم کے بعد ہوگا۔آج کے اجلاس میں 83 لوگ شریک ہوئے۔مشاورت کے بعد 4 سے پانچ قراردایں منظور ہوئیں۔3 افراد کی کارروائیاں پارٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئیں۔
Comments are closed.