اسلام آباد: قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس 21 مارچ کو طلب کیا جائے گا جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی۔ سینیٹر فیصل جاوید نے بھی تصدیق کر دی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں فیصلہ کن مرحلہ 25 مارچ کے بعد آئے گا، اسپیکر ایجنڈا کے مطابق ہی کارروائی آگے بڑھائیں گے، قومی اسمبلی ایجنڈا پر تحریک عدم اعتماد کے آجانے کے 7 دن کے اندر اندر آئینی طریقہ کار کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔
قومی اسمبلی اجلاس کی باضابطہ کارروائی 23 مارچ کے بعد ہی چلے گی، قومی اسمبلی اجلاس او آئی سی اجلاس کے بعد باقاعدہ شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے، قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی۔
اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے ریکوزٹ کیا گیا اجلاس 21 مارچ کو بلایا جائے گا جس پر عدم اعتماد کے لیے ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی۔
Comments are closed.