شہبازشریف بیمار ہیں تو انہیں ائیرایمبولینس میں پیش کریں، احتساب عدالت

لاہور: احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس کی سماعت کے دوران اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے شہبازشریف اجلاسوں کے لیے صحت مند ہیں۔عدالت کیوں نہیں آ رہے۔ بیمار ہیں تو انہیں ائیر ایمبولینس میں پیش کریں۔

احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل کے حوالے سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ شہبازشریف اجلاسوں کے لیے صحت مند ہیں، عدالت کیوں نہیں آ رہے ؟ جس پر عدالت میں موجود شہبازشریف کے وکیل نے کہا ان کی صحت کے مسائل ہیں۔ اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا نیب حکام کو پابند کررہے ہیں۔آپکو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ شہبازشریف بیمار ہیں تو انہیں ائیرایمبولینس میں پیش کریں۔

عدالت نےشہبازشریف کو ایک ہفتے کے اندر حاضر ہونے کا کہا توان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ 16 فروری ان کے موکل کی ملاقاتوں کا دن ہے۔ جس پر عدالت نے شہبازشریف کے وکیل کی استدعا پر سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.