نیب کا سابق وزیراعظم نوازشریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا اس حوالے سے نیب احتساب عدالت میں باقاعدہ درخواست دائر کرے گا۔

قومی احتساب بیورو کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق چارکمپنیوں میں نواز شریف حصہ دار ہیں، ان کے محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 4 لاکھ 67 ہزار 950، حدیبیہ پیپر ملز میں 3لاکھ 43 ہزار 425 شیئرز ہیں۔ حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں نواز شریف کے شیئرز کی تعداد 22 ہزار 213 ہے، جب کہ اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف 48ہزار 606 حصص کے مالک ہیں،

قومی احتساب بیورو کے مطابق نواز شریف کے مختلف بینکوں میں 3 غیرملکی کرنسی اکاؤنٹس سمیت 8 اکاؤنٹس جن میں سے5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں، غیرملکی کرنسی اکاؤنٹس میں 566 یورو، 698 امریکی ڈالرز اور 498 برطانوی پاؤنڈز موجود  ہیں۔

نیب کے مطابق ایل ڈی اے، لاہوراورشیخو پورہ کےایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، مری کے اسسٹنٹ کمشنر اورگلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نےنواز شریف اور ان کے زیرکفالت افراد کے نام جائیدادوں سے متعلق رپورٹ دی، جن میں مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15 کنال کا مکان اور اپر مال لاہور پر جائیداد شامل ہیں۔

نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام 1752 کنال سے زائد زرعی اراضی، لاہور کے موضع مانک میں 936 کنال، موضع بڈوکسانی میں 299 کنال زرعی اراضی، لاہور کے موضع مال رائے ونڈ میں 103 کنال، موضع سلطانکے میں 312 کنال، ضلع شیخو پورہ کے موضع منڈیالی میں 14 کنال اور موضع فیروزوطن میں 88 کنال اراضی شامل ہے۔

Comments are closed.