مریم نواز کی 11 اگست کو طلبی کیلئے نیب کا نوٹس اور سوالنامہ جاتی امراء بھجوا دیا گیا

قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی 11 اگست کو طلبی کے لئے نوٹس جاتی امراء بھجوا دیا ہے۔

نیب کی جانب سے مریم نواز کی طلبی کے نوٹس کے ساتھ سوالنامہ بھی بھجوایا گیا ہے، جس میں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی سے جاتی امراء اراضی کی خریدنے اور خریداری کے طریقہ کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

مریم نواز سے جاتی امراء میں ایک ہزار140 کنال اراضی خریدنے کیلئے ادا کی گئی رقم کے ذرائع، ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ نیب نے استفسار کیا ہے کہ کیا زمین خریداری کے بعد فروخت بھی کی گئی؟ اور جو زمین خریدی گئی کیا وہ زرعی تھی یا کمرشل استعمال میں رہی؟

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جاتی امراء کے قریب مہنگی اراضی سستے داموں خریدنے اور بعد میں مہنگے ریٹ پر فروخت کرنے کے الزام میں مریم نواز کو 11 اگست کو طلب کر رکھا ہے، جب کہ اسی کیس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے تین افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

Comments are closed.