ایون فیلڈ ریفرنس: نیب اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ايون فيلڈ ريفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت کےخلاف نیب اپيل سماعت کے لیے مقرر کر دی ۔۔چيف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی ميں 5 رکنی بنچ 14 جنوری کو سماعت کرے گا۔

بنچ میں جسٹس آصف سعيد ،جسٹس گلزاراحمد،جسٹس مشيرعالم اور جسٹس مظہر عالم شامل ہیں ۔۔۔ نيب نے نواز شريف کی سزا معطلی کے خلاف سپريم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

اس سے پہلے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس 10 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

نواز شریف نے فیصلے کے خلاف میں اپیل کی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سزا معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

Comments are closed.