سابق میونسپل کمشنر کراچی سمیت 3 افسران گرفتار،سونے کے بسکٹ،غیرملکی کرنسی برآمد

کراچی :نیب راولپنڈی نےکراچی میں کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل ‏کمشنرکورنگی مسرورمیمن، اکائونٹ آفیسروکاش اورآڈٹ آفیسردھرم کوگرفتارکرلیا۔ ملزمان سے ‏بھاری خزانہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔آپریشن میں ملزمان سے ‏سونے کے بسکٹ ، بٹن ، ڈالرز، درہم، ریال اور کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں ‏برآمد کی گئی ۔ نیب کو برآمد رقم کو گننے کیلئے مشینوں کا ‏استعمال کرنا پڑا۔

نیب کے مطابق ملزمان نے کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئے آئل خریداری ‏اوردیگرامورمیں بڑے پیمانے پر کرپشن کی۔رشوت لے کرٹھیکے دئیے جاتے اورکم آئل ‏لےکرزیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتی تھیں۔ حاصل رقوم جعلی اکاؤنٹس ‏میں ڈالی گئیں اوربیرون ملک بھی منتقل کی گئیں۔

کراچی کی احتساب عدالت ‏نےملزمان کو تین روزہ راہداری ریمانڈ پرنیب راولپنڈی کی تحویل میں دے ‏دیا۔ ملزمان کوجسمانی ریمانڈ کےلیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ‏کیا جائےگا۔

Comments are closed.