نیب ریفرنس کیس، اسحاق ڈارکی حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست منظور
اثاثہ جات کی ڈی اٹیچمنٹ اور بریت سے متعلق درخواست پرآئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا
احتساب عدالت اسلام آباد نے آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب ریفرنس کیس میں اسحاق ڈارکی حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 16 نومبرتک ملتوی کر دی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار آمدن سےزائد اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے ۔ جج محمد بشیر نے نیب ریفرنس پرسماعت کی۔ اسحاق ڈارکی جانب سے تین درخواستیں دائر کی گئیں۔ عدالت نے مستقل حاضری سے استثنی کی درخوست منظور کرلی جبکہ اثاثہ جات کی ڈی اٹیچمنٹ اور بریت سے متعلق درخواست پرآئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 16 نومبرتک ملتوی کردی۔
Comments are closed.