اسلام آباد: سیاستدانوں سمیت اہم شخصیات کے خلاف تین سو سے زائد نیب ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالت پہنچ گیا۔ اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور ، پشاور اور کراچی کی احتساب عدالتوں تین سو ستائیس ریفرنسز واپس جمع کروا دئیے گئے ۔ سابق وزراء اعظم کے خلاف بھی ریفرنس دوبار ہ کھل گئے ۔ ریفرنسز کا ر ریکارڈ گاڑیوں میں بھر ،بھر کرلایاگیا۔ سابق وزرائے اعظم شہباز شریف ، یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف بھی واپس شکنجے میں آگئے ، ،کئی ملزمان کی طلبی کے سمن بھی جاری ک ردئیےگئے ۔۔
نیب ترامیم کے خاتمے کے بعد سپریم کورٹ کے ا حکامات کی روشنی میں نیب حکام نے اب تک 80 میں سے 26 نیب ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی تین احتساب عدالتوں میں پیش کیا۔ ان میں سابق وزراء اعظم یوسف رضا گیلانی ، راجا پرویز اشرف ، فرزانہ راجا اور روبینہ خالد کے خلاف ریفرنسز شامل تھے ۔عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر کی عدالت میں 5 ، عدالت نمبر 2 میں 8 جبکہ عدالت نمبر 3 میں 13 ریفرنسز جمع کرائے گئے ہیں۔ راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں بھی 22 کرپشن ریفرنس بحال کرنیکی درخواست دائر کردی گئی۔احتساب عدالت کے جج راجا قمر درخواست پر سماعت کریں گے۔
دوسری جانب نیب نے لاہور کی دس احتساب عدالتوں میں 118 ریفرنسز واپس جمع کروائے گئے ہیں،سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس جبکہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ریفرنس کا ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں جمع ہو گیا۔ پشاور میں قائم آٹھ احتساب عدالتوں میں 160 کے لگ بھگ ریفرنس واپس ہوئے جبکہ کراچی کی احتساب عدالت نمبر 4 میں ایک نیب ریفرنس واپس جمع ہوا، کراچی کی مختلف عدالتوں سے 90 ریفرنسز واپس یامنتقل کیے گئے تھے ۔
Comments are closed.