نیب نے مریم نواز کو اراضی حصول کیلئے جعلسازی کے الزام میں طلب کر لیا

قومی احتساب بیورو نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو 2 مارچ کو جعل سازی کے الزام میں تحقیقات کے لئے طلب کر لیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز پر رائیونڈ جاتی امراء میں ایک ہزار 936 کنال اراضی کو جعل سازی سے حاصل کرنے کا الزام ہے، کیس میں نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور ان کی والدہ شمیم بیگم کے نام بھی شامل ہیں۔

شریف خاندان نے اپنے اثرروسوخ سے 2013 میں ہزاروں کنال اراضی کو زرعی رقبہ ڈکلئیر کروانے کا الزام ہے،کیس میں سابق ڈی سی لاہور نورالمین مینگل، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور دیگر افسران سے بھی تحقیقات کی گئیں۔

Comments are closed.