قومی اثاثے کسی بھی صورت فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قومی اثاثے کسی بھی صورت فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ لوگ پچھلے 30 سالوں سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں اور یہ لوگ موجودہ معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہیں۔قومی اثاثے کسی بھی صورت فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قوم ان پر کبھی اعتماد نہیں کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو امریکی سازش کے ذریعے اقتدار میں کیسے لایا جا سکتا ہے، جس کی قیادت کرائم منسٹر کر رہے ہیں، جس کے خاندان کے ساتھ ساتھ زرداری کی کرپشن پر کتابیں موجود ہیں۔

Comments are closed.