اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، ڈی جی آئی ایس آئی اور وفاقی وزراء نے شرکت کی ۔
نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے اسٹریٹجک اثاثوں کے حفاظتی نظام اوراقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ کا حصہ نہیں بنے گا۔اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیاہےکہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اورجوہری عدم پھیلاؤ کے اقدامات کو بہتر بنانے کی عالمی کوششوں میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان ہتھیاروں کی دوڑمیں شامل ہوئے بغیرخطےمیں اسٹریٹیجک استحکام یقینی بنائےگا۔
این سی اے نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت پر اطمینان کا اظہا رکرتے ہوئےتربیت کےاعلیٰ معیار اور فورسزکی آپریشنل تیاریوں کوبھی سراہا۔ فورم نے روایتی اور اسٹریٹیجک ڈومینز میں بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ روایتی اور اسٹریٹجک ہتھیاروں کی دوڑ خطہ میں امن اور سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ کا حصہ نہیں بنے گا اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے گا۔
نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے قابل اعتماد کم سے کم ڈیٹرنس کی پالیسی کے مطابق فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس کو برقرار رکھنے کا اعادہ کیا اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شرکاء نے تربیت کے اعلی معیار اور اسٹریٹیجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں، سائنسدانوں اور انجینئروں کی تعریف کی جن کی کوششوں سے پاکستان کو مطلوبہ مقاصد کے حصول میں کامیاب بنایاہے۔
Comments are closed.